اہم خبریںپاکستان

قومی اسمبلی میں سید علی گیلانی کوخراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد منظور

اسلام آباد (آئی پی ایس) قومی اسمبلی میں حریت پسند رہنما سید علی گیلانی سے متعلق قرارداد کی منظوری اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی، قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میںحریت رہنماسید علی گیلانی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس میں وزیر مملکت علی محمد خان نے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی سے متعلق قرارداد پیش کی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان سید علی گیلانی وفات پر تعزیت کرتا ہے، سید علی گیلانی نیساری زندگی کشمیری عوام کیلئے وقف کر رکھی تھی، ان کو ایوان سلام پیش کرتا ہے۔قرارداد میں کہا کہ اسمبلی سیدعلی گیلانی کے خاندان کیخلاف بھارتی جارحیت کی مذمت کرتاہے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں سید علی گیلانی سے متعلق قرارداد کی منظوری اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلا ونوٹس،قومی ایشوز کے حوالے سے معاملات زیر غورآئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker