
اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے دوران ایک بزنس مین خالد امین کی بات پر غصہ کھا گئے۔تفصیلات کے مطابق بزنس مین نے وزیرِاعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ عمران صاحب جب آپ کنٹینر پر تھے تو بہت زبر دست تھے لیکن اب تو آپ قیدی ہیں،معلوم نہیں کن کے چکروں میں آگئے؟ بہرحال یہ شعر آپ کیلئے ہے، اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھو۔شعر سنانے پر وزیر اعظم نے اسے فوری ٹوکا اورکہا کہ بزنس کی بات کریں، شعر و شاعری بعد میں ہوگی۔
دوسروں پر مسلسل جھوٹے الزامات لگا کر اُنکی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے اس بڑے آدمی کی برداشت اتنی چھوٹی ہے کہ ایک بے ضرر شعر بھی برداشت نہ ہوا pic.twitter.com/P930DDPbp9
— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) September 16, 2021