راولپنڈی(قیصر ستی)پاکستان کرکٹ بور ڈ نے پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کیلئے نئی کٹ متعارف کرادی
نئی کٹ میں سبز رنگ میں گہرے سے ہلکا شیڈ دیا گیا ہے ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے کل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،سوشل میڈیا پر کٹ متعارف کراتے ہوئے پی سی بی نے بابر اعظم ، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی نئی کٹ میں ملبوس تصاویر بھی جاری کی ہیں۔