راولپنڈی (قیصر ستی)نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے
نیوزی لینڈ کی ٹیم انتظامیہ کے اعلان کے مطابق ٹام بلنڈل کی جگہ آل رائونڈ ر ڈریل مچل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،مچل کو اس سے قبل پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تھا، عبوری کوچ گلین پکنل کے مطابق ٹام کے ان فٹ ہونے سے ٹیم کو نقصان ضرور ہو ا ہے تاہم یہ ایسا مسئلہ ہے جس سے ہمیں نبر د آزما ہونا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وکٹ کیپر ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ ٹام کے جانے سے ہمیں ریگولر وکٹ کیپر کی خدمات سے محروم ہونا پڑے گا تاہم ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو اس کمی کو پورا کر سکتے ہیں بلنڈل کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انجری ہوئی تھی جس سے وہ ابھی تک ریکور نہیں ہو سکے۔