راولپنڈی(قیصر ستی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ 10نمبر کی کٹ زیب تن کر کے قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے شاہین شاہ نے کہا کہ یہ شرٹ نمبر سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے یہ نمبر پاکستان سے دیانت داری ، وابستگی اور بے پناہ محبت کا اظہار کر تا ہے مجھے فخر ہے کہ میں اب سے 10 نمبر کی شرٹ پہن کر پاکستان ٹیم کی نمائندگی کروں گا یاد رہے کہ 10 نمبر کی شرٹ شہرہ آفاق کرکٹر شاہد آفریدی زیب تن کرتے تھے اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی 40نمبر کی شرٹ پہنتے تھے۔