اسلام آباد،پنجاب بھر کے 18اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر وتبادلے کردیئے گئے،ناقص کارکردگی پر پنجاب بھر سے 6 اسسٹنٹ کمشنرز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان، ہارون آباد، فیصل آباد سٹی، لیہ، جہانیاں، میاں چنوں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نبیل احمد میمن کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ، فضل الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد تعینات کر دیا گیا ، صاحبزادہ محمد یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی تعینات کر دیا گیا، شزہ رحمان کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ تعینات کر دیا گیا ، سیمال مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر چوا سیدن شاہ تعینات کر دیا گیا، آمنہ احسان کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں تعینات کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر چکوال عمر سرور کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی تعینات کر دیا گیا، زینب طاہر کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال تعینات کر دیا گیا، رابعہ کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں تعینات کر دیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چوٹہ محمد اسد کو اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد علی کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چٹہ تعینات کر دیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ سلمان احمد کو اسسٹنٹ کمشنرایچ آر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ہے ۔