اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو این ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی ملاقات

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرمیں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، افغان عوام کی امداد کے امور بھی زیر غور آئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے عالمی کوششیں کرنے پر زور دیا جبکہ بحران میں جوابی اقدامات کرنے پر ہائی کمشنر کے کردار کو سراہا۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی مہمان داری اور افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker