اسلام آباد،وفاقی وزیر اسد عمر نے جھنگی سیداں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان یوسی 45 جھنگی سیداں موجود تھے
اس موقع پر عامر مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر محسن اسلام آ باد ہیں، اسد عمر نے حلقہ بھر میں بالعموم جھنگی سیداں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کروائے ہیںجس پر اہلیان علاقہ ان کے مشکور ہیں،80 کروڑ کی لاگت سے گرلز اینڈ بوائزکالجز زیر تعمیر ہیں، 45کروڑ کی لاگت سے گلیاں زیر تعمیر ہیں، تین اوور ہیڈ بریج تعمیر ہو چکے ہیں،16 کروڑ کی لاگت سے شمس کالونی روڈ زیر تعمیر ہے، اسد عمر اور عامر مغل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اہل علاقہ کی طرف سے روائتی پگڑیاں پہنائی گئیں اور گھوڑوں کا رقص بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان جھنگی سیداں کی طرف سے فقید المثال استقبال کرنے پر شکر گزار ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف عوام کی بھلائی ہے، اپنے انتخابی وعدے کے مطابق اسکیل 15 تک کی نوکریوں کا کوٹہ اسلام باد کیلئے مخصوص کروا دیا ہے، پانی کے چھوٹے اور بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے جلد ہی شہر میں پانی کی کمی دور ہو گی۔ ترنول اور سیکٹر G.11 میں 200 بیڈ کے دو ہسپتالوں کی تعمیر جلد شروع ہو گی۔ اس کے علاوہ سیکشن 4 کا ظالمانہ قانون بھی جلد ہی ختم ہو گا۔ اسد عمر نے کہا کہ مجھے دو بار اس حلقے کی عوام نے منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا ہے جتنی بھی آپ کی خدمت کروں ، حق ادا نہیں ہو سکتا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ جلد عمران خان کی دوررس پالیسیوں سے جلد ہی مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پا لیا جائے گا۔اور عوام کو سہولیات دی جائیں گی۔