اہم خبریںپاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی بے حسی کا ثبوت ہے، سعدیہ دانش

گلگت ،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ حکمرانوں کی بے حسی کا ثبوت ہے، دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے مگر ملک کے وزیراعظم کو عوام کا کوئی احساس نہیں۔
عمران خان خود کہتے تھے کہ مہنگائی بڑھ جائے تو سمجھ لو حکمران چور ہے واقعی اب عوام سمجھ گئی ہے کہ پیٹرول, آٹا چینی اور گندم کا کا بحران پیدا کر کے قیمتیں بڑھا کر اپنی جیبیں بھرنے والے مافیاز کا سرغنہ کون ہے اور ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر آنے والے عمران نیازی نے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا ہے ایک طرف مہنگائی کا طوفان اور دوسری طرف ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کر کے ان کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والے ان مظلوموں کی بددعاوں سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا کا واحد وزیراعظم ہے جس سے متعلقہ ادارہ ایک روپے قیمت بڑھانے کی تجویز پیش کرے تو وزیراعظم بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ روپے اضافہ کر کے بوجھ عوام پر ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے سے ہی مہنگائی میں بے تحاشہ اضافے پر پریشان ہیں اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے مزید مہنگائی بڑھے گی جس سے عام عوام کی قوت خرید مزید کمزور ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف روپے کی قدر گرنے سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا تو دوسری طرف بنیادی ضروریات کی اشیا گھی، دالیں، گیس، پٹرول وغیرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کا گزارہ کرنا مشکل ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان خود اپنے حکومت کی ان ناکام پالیسیوں پر واویلا کررہے ہیں۔ ایسی بے حس اور ناکام حکومت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ سعدیہ دانش نے جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کیساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی اس شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان شہدا کی قربانیوں کے مرہون منت ملک کی سرحدیں مظبوط اور عوام محفوظ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker