اہم خبریںپاکستان

چیئرمین پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اسلام آباد، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان سے سوال کیا ہے کہ پٹرول 5روپے مزید مہنگا ہوگیا، قوم کے اچھے دن کب آئیں گے۔
میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پٹرول ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر اور پٹرول جب تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں تو ہر چیز عوام کی دسترس سے دور ہوتی چلی جائے گی۔ عمران خان نے کہا تھا کہ میں سب کو رلائوں گا آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجا رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے بڑے بڑے دعوے کہا گئے؟ سستا پٹرول فراہم کرنے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے آج تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول بھی بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع ہونے والے اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑا دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker