اسلام آباد، وفاقی دارلحکومت سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ،سوئی سدرن اور سوئی نادرن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق وفاقی دارلحکومت سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے تمام سی این جی اسٹیشنزآج رات نو بجے سے کھل جائیں گے جبکہ سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشن شام 6بنے سے کھول دیئے گئے ہیں ۔