اہم خبریںپاکستانتجارت

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ جی بی

گلگت، وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت فیڈرل پی ایس ڈی پی کے جاری منصوبوں اور گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ پیکیج کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان، جوائنٹ سیکریٹری پلاننگ کمیشن نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں مربوط پلاننگ اور ترقی کو عملی جامعہ پہنائیں گے۔ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا جس کے ثمرات سے گلگت بلتستان کے عوام استعفادہ حاصل کرسکیں۔ گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ اجلاس میں فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کے تمام پروجیکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ 3دنوں میں متعلقہ فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کے ورکنگ پلان اور کیش پلان کو پلاننگ کمیشن بجھوایا جائے۔ فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت نے خطیر رقم ریلیز کی ہے۔معاشی اصولوں کے مطابق اس رقم کے 100فیصد استعمال کو یقینی بنائیں۔ وفاقی سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان اور جوائنٹ سیکریٹری پلاننگ کمیشن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے اور بروقت منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کیلئے فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کی سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے منظوری اور ایڈمن اپرول کا اجرا ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت خصوصا کشمیر افیئرز اور پلاننگ کمیشن کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہے۔ فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کے رفتارکو تیز کیا جائے۔ 16میگاواٹ نلتر فیزIII گلگت میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے اس اہم منصوبے میں مزید تاخیر نہیں کی جائے۔ محکمہ پلاننگ 16 میگاواٹ نلتر فیزIII منصوبے کی مانیٹرنگ کرے تاکہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں ہی مکمل کیا جاسکے۔ 4میگاواٹ تھک پاور پروجیکٹ کے ریویجن کو جلد کیا۔ 50بیڈ امراض قلب ہسپتال گلگت کو مارچ 2022تک فعال بنایا جائے۔ 250بیڈ ہسپتال سکردو کی کنسلٹنسی میں پائے جانے والے نقائص کو دور کئے جائیں۔ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ سکردو کو جون 2023تک تکمیل کو یقینی بنائیں۔ ریجنل گرڈ کا منصوبہ گلگت بلتستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس منصوبے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی۔ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ٹائم فریم مقرر کیا جائے اور ٹینڈر کا عمل جلد شروع کیاجائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے مقررہ ٹائم لائن پورا نہ کرنے والے پروجیکٹ ڈائریکٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور مشن کے مطابق گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ گلگت میں سیوریج کا منصوبہ ٹائم لائن کے مطابق تکمیل کو یقینی بنائیں۔ گلگت نلتر روڈ پر جاری کام میں تیزی لائے اور جون 2022تک اس منصوبے پر کام مکمل کیا جائے۔ 34میگاواٹ ہرپو پاور پروجیکٹ تاخیر کا شکار ہے اس منصوبے کے ٹائم لائن کو بہتر بنائیں اور منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker