اسلام آباد،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما زیب جعفر نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب پر بم گرا دیا،تبدیلی سرکا راپنے اقدامات سے غربت نہیں غریب کو ختم کر رہی ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر غریب طبقے پر پڑتا ہے، تبدیلی سرکار نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، تبدیلی سرکار کے عوام کو ریلیف دینے دعوے کہاں گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما زیب جعفر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور میں پٹرول کی کیا قیمت تھی پوری قوم جانتی ہے، ن لیگ نے اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کیے اور ریلیف فراہم کیا، رکن قومی اسمبلی زیب جعفر کا کہنا ہے کہ عمران نیازی خود کہتے تھے پٹرول کی قیمتیں بڑھیں تو سمجھناحکمران کرپشن کر رہے ہیں،اب عوام کیا سمجھیں؟ ، نیازی صاحب بتانا پسند کریں گے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے کون تجوریاں بھر رہا ہے، قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،بھرپور آواز اٹھائیں گے،