راولپنڈی ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین 3میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہو گا،نیوزی لینڈ کی ٹیم 18سالوں بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے میچ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چھٹے نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں نئے چہرے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق موجود ہوں گے دونوں کو مصباح اور وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری طور پر ٹیم انتظامیہ میں شامل کیا گیا ہے ،رینکنگ میں صف اول کی نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے جو اس وقت متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کھیلنے کیلئے موجود ہیں کپتان کین ولیمسن ، ٹرینٹ بولٹ، ٹیم سوتھی اور کائل جمی سن آء پی ایل کیلے امارات موجود ہیں لیکن پاکستانی کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کو آسان حریف نہین سمجھتیان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوتا اگر نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کا دورہ کرتی تاہم جو ٹیم بھی نیوزی لینڈ کی میدان میں اترے گی ہم اپنا بہتر کھیل پیش کرینگے اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے نیوزی لینڈ نے پچھلے 15 ون ڈے میچوں میں سے 12 میچ پاکستان کیخلاف جیتے ہوئے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کی دورہ کرنے والی ٹیم ابھی بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹئنٹی سیریز میں 3-2 سے شکست کا سامنا کر کے پاکستان آئی ہے جہان پاکستان کی کنڈیشنز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے چیلنچ ہو ں گی نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا واپس آنا نہایت خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز مشکل ضرور ہیں تاہم ہم اس میں جلد سے جلد ڈھلنے کی کوشش کریں گے ٹیموں کو بھاری سکیورٹی کے علاوہ بایو سکیور ببل میں بھی رہنا ہے این سی او سی نے کورونا کے باعث 25فیصد شائقین کو میدان میں میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے دونوں ٹیموں کے مابین سیریز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہے ورلڈ کپ سپر لیگ 2023 ورلڈ کپ کیلئے براہ راست شمولیت کا فیصلہ کرے گی