اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کو ای وی ایم پر اعتراضات ہیں تو حکومت سے بات کرے ، علی نواز اعوان

اسلام آباد،وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریکِ انصاف کو تبدیلی کا مینڈیٹ دیا ہے ، ہماری سوچ ترقی پسندانہ ہے ہم سٹیسٹس کو چیلنج کرکے آئے ہیں، الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات میڈیا کے ساتھ نہیں حکومت کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے تھے۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کا مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئی ہے اور قوانین ہوں یا روایات ان میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون ہمیشہ نہیں چلتا اس میں وقت اور ضرورت کے لحاظ سے تبدیلیاں بھی ہوتی ہیں اور نئے قوانین بھی بنتے ہیں ، علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سوچ ترقی پسندانہ ہے جبکہ دیگر جماعتیں قدامت پسند سوچ رکھتی ہیں اور سٹیٹس کو کی حامی ہیں اسی لیے ہماری حکومت کی تبدیلی کوششوں کی مخالفت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سٹیٹس کو توڑ کر طویل جدوجہد کے نتیجے میں اقتدار میں آئی ہے اور اب تبدیلی کے اپنے وعدوں پر عمل کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اگر الیکٹرونک ووٹنگ مشین ای وی ایم پر کچھ تحفظات تھے تو اسے میڈیا میں شئیر کرنے کی بجائے حکومت کے ساتھ ڈسکس کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کا اطلاق صرف سیاستدانوں پر نہیں تمام شعبہ ہائے زندگی بشمول عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا پر ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker