اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اخراجات میں کمی، استعداد کار میں اضافے کیلئے سی ڈی اے کا139مشینوں کی خریداری کا فیصلہ

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین کرنے، اخراجات میں کمی اور ان ہائوس استعداد کار میں اضافے کیلئے سی ڈی اے انتظامیہ نے 139ان ہائوس جدید مشینری اور مختلف اقسام کے پلانٹس کی تنصیب و خریداری کیلئے پی سی ون منظور کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ان ہائوس مشینری اور پلانٹس میں اسفالٹ مکسنگ پلانٹ، واٹر پمپس، جدید کرینز، ڈی ہائیڈرنگ پمپس سمیت دیگر مشینری اور پلانٹس شامل ہیں، اس مشینری کے حصول سے سیکٹر ڈیولپمنٹ، ارتھ ورک، روڈ ورک سمیت دیگر شعبہ جات کو آئوٹ سورسنگ کی ضرورت پیش نہیں آئیگی، ان اقدامات سے نہ صرف سی ڈی اے کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا بلکہ اخرجات میں بھی کئی گناہ کمی آئے گی اور کام کی رفتار میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ اس مشینری سے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)، انجینئرنگ ورکس، ریسکو، شعبہ سینی ٹیشن سمیت دیگر شعبوں کی کام کی رفتار میں نہ صرف مزید اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو سہولیات کی بروقت فراہمی کو تسلسل کے ساتھ یقینی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی ،علاوہ ازیں ان اقدامات سے ادارے کو کم سے کم آئوٹ سورسنگ کی طرف جانا پڑے گا جس سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سی ڈی اے عملہ فوری ایکشن لیتے ہوئے صورتحال پر قابو پالے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker