دلچسپملٹی میڈیا

راجن پور : سیشن جج ایک مالی کی ریٹائرمنٹ پر اسے الودع کہتے ہوئے

راجن پور(آئی پی ایس )پنجاب کے ضلع راجن پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایک مالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوادع کرنے کا انوکھا اور دلچسپ طریقہ دیکھنے میں آیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں کئی دہائیوں تک مالی کے فرائض سرانجام دینے والے ملازم کی ریٹائرمنٹ کا دن آیا تو اسے شایان شان طریقے سے الوداع کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سیشن کورٹ راجن پو نے معمر مالی کی ریٹائرمنٹ پر اسے سیشن جج نے اپنے پروٹول میں عدالت سے روانہ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلعی عدالت کے اعلی ترین سیشن جج بذات خود قافلے کے ہمراہ تشریف لاتے ہیں۔ ریٹائر ہونے والے یہ بزرگ مالی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سیشن جج اپنی گاڑی کا دروازہ کھول کر مالی کو اس کے اندر بٹھاتے ہیں اور عدالت سے رخصت کرتے ہیں۔ویڈیو میں پولیس موبائل کو سیشن جج کی گاڑی جس میں اس روز مالی موجود ہے اس کے آگے آگے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/MmahiAwan/status/1438425515120078849

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker