اہم خبریںپاکستان

آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد،سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری نے فاروق نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عدالت میں اب تک پیش نیب گواہان نے آصف زرداری پر کوئی الزام نہیں لگایا، 43گواہان میں سے 21 کو نیب نے احتساب عدالت پیش کیا اور ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں بری کرے، ماضی میں بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جیلوں میں بھجوایا گیا، لیکن ایسے انتقامی کیسز میں بری ہوا، نیب ریفرنس میں میرے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker