
اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان روانہ ہوگئے، دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بدھ کو 2روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوگئے ، وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی،فوادچوہدری،علی زیدی ، مشیر سلامتی معیدیوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔وزیر اعظم تاجک کے صدر سے ملاقات کیھلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے اور تاجکستان میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے، بزنس کانفرنس میں کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔