
لاہور(آئی پی ایس )لاہورہائی کورٹ نے بغیراجازت دوسری شادی کرنے والے شخص مظفر نواز کی سزا کالعدم قرار دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق ، مجسٹریٹ نے پہلی بیوی کی شکایت پر مظفرنوازکو3ماہ قید اور5لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف اس نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ اب عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیراجازت دوسری شادی پرکیس کی سماعت کااختیارفیملی کورٹ کو ہے لہذا سزا کالعدم قرار دی جاتی ہے۔خیال رہے کہ لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت شادی کرنے والے خاوند کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا یا تھا،بیوی نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔