مدینہ منورہ (آئی پی ایس )سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر مقیم ایک خاتون کا گلا گھونٹ کراور اس کی لاش کوآگ میں جلا کرثبوت مٹانے کے جرم میں ملوث مصری مجرم کو قصاص میں دی گئی ،سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق مصری مجرم عصام محمد ھلال علی نے کچھ عرصہ قبل غیرقانونی طورپر مملکت میں مقیم عائشہ مصطفی محمد البرناوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کراسے موت کی نیند سلا دیا تھا۔ مجرم نے قتل کے بعد خاتون کی لاش بھی جلا دی تھی تاکہ قتل کے ثبوت مٹائے جاسکیں۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کوخاتون کے قتل کیالزام میں گرفتار کیا گیا اور اس پر فوج داری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ تمام شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ ملزم کی طرف سے اقبال جرم کے بعد مجرم کو قصاص میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ملزم کی طرف سے سزا کے خلاف اپیل کی تھی تاہم اپیل عدالت نے فوج داری عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی تھی۔ شاہی فرمان میں بھی مجرم کی سزا بر قرار رکھی گئی۔مدینہ منورہ کی ایک جیل میں مجرم عصام کا سرقلم کردیا گیا۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024