پاکستانتعلیم

گلگت :پری سروس ٹیچر ایسوسی ایشن اجلاس،سفارشی ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کی لسٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

گلگت (آئی پی ایس) پری سروس ٹیچر ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس گلگت میں منعقد ہو ا جس میں ایسوسی ایشن کی کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں EST 14 کے ایسے اساتذہ جو دیگر ڈسٹرکٹ میں تعینات ہونے کے بعد ضلع گلگت ٹرانسفر ہو کر ضلع گلگت کی پوسٹوں پر قبضہ کیے ہوئے ہیں ان کی اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ واپسی کے لیے لالحہ عمل طے کرنا تھا۔اجلاس میں ایسے اساتذہ جو دیگر ڈسٹرکٹ سے ضلع گلگت سفارش کی بنیاد پر ٹرانسفر ہوئے ان کی لسٹ پر بھی غور و خوص کیا گیا اورلسٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کر لیا، دیگر اضلاع سے آئے ہوئے کثیر تعداد میں اساتذہ کی لسٹ کے ساتھ ان کی ضلع گلگت میں تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ متعلقہ سیکریٹری اور متعلقہ منسٹر سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ضلع گلگت کے نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مداوا نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ دفاتر کے سامنے احتجاج کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ اس لسٹ کے علاوہ بھی درجنوں اساتذہ غیر قانونی طور پر گلگت میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ان کی لسٹ بھی چند روز میں منظر عام پر لائی جائی گی۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ دیگر اضلاع کے اساتذہ کو واپس انکے متعلقہ اسٹیشن واپس ٹرانسفر نہیں کیا جاتا تب تک محکمہ تعلیم ای ایس ٹی کے حالیہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواران سے انٹرویو نہیں لیا جائے۔محکمہ تعلیم کے حکام نے ہمیشہ ضلع گلگت کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک رکھا ہوا ہے، محکمہ تعلیم کے حکام نے دیگر اضلاع سے اساتذہ کو اسی طرح سفارشی بنیادیوں پر ضلع گلگت میں تعینات کرنا ہے تو پھر حالیہ ٹیسٹ کو ضلع سطح پر کرنے کی بجائے اوپن میرٹ پورے گلگت بلتستان سطح پر کریں،محکمہ تعلیم میں EST-14تک ضلع سطح تک تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے،ضلع گلگت کی آبادی گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے سب سے زیادہ ہے جبکہ محکمہ تعلیم میں آسامیوں سب سے کم ضلع گلگت کے لئے رکھنا محکمہ تعلیم کے حکام کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے، اجلاس میں مقررین نے ضلع گلگت کے تینوں ممبران اسمبلی سمیت ٹیکنوکریٹ ممبران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر محکمہ تعلیم کا قبلہ درست کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، صوبائی حکومت میں ضلع گلگت کے دو ممبران اس وقت حکومت میں اہم وزیر ہیں ایک ممبر اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر براجمان ہے جبکہ گلگت کے تینوں حلقوں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، اگر ضلع گلگت کے نوجوانوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتاہج برامد ہونگے جس کی ذمہ داری متعلقہ ڈیپاٹمنٹ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker