اہم خبریںتعلیم

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور(آئی پی ایس )پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج (جمعرات)سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔ اسکولوں میں 50 فیصد حاضری فارمولے پر عملدرآمد، طلبا اور عملے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول اور ہائر ایجوکیشن نے الگ الگ نوٹیفکیشن میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا۔ کالجز اور یونیورسٹیز کو بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ادھر ملک بھرمیں بغیر ویکسی نیشن کے ٹرینوں میں سفر پر آج سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 15 ستمبر تک کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔دوسری جانب پنجاب کے 15 میں سے 10 اضلاع میں مکمل اور پانچ اضلاع میں 50 فیصد سواریوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کو بارہ روز بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات میں پچاس فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ باقی تمام اضلاع میں مکمل طور پر 100 فیصد سواریوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر چار ستمبر سے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیا تھا۔ اب ایک ہفتے کیلئے پانچ اضلاع کو پچاس فیصد سواریوں کی اجازت دی گئی ہے۔ 22 ستمبر کے بعد ان پانچ اضلاع کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker