اہم خبریںپاکستان

فواد چوہدری، فرخ حبیب سے میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات، پی ایم ڈی اے بارے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب سے پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور اے ای ایم ای این ڈی کے نمائندوں نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ میڈیا تنظیموں نے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے، AEMEND اور وزارت اطلاعات کے نمائندوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں فیک نیوز بالخصوص سوشل میڈیا پر جعلی خبروں، میڈیا ورکرز کے حقوق سمیت قوانین و ریگولیٹری فریم ورک کی مزید بہتری جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker