اہم خبریںپاکستان

لاہور کی دوحصوں میں تقسیم پر وزیراعظم خاموش رہے ، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ لاہور کو انتظامی طورپر تقسیم کرنے کا معاملہ،لاہور کو انتظامی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی ، فارمولا وزیراعظم کو پیش کردیا گیا، تنظیمی رہنماوں کی جانب سے وزیراعظم کو باضابطہ تجویز پیش کی گئی ، وزیراعظم لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر خاموش رہے ۔ وزیراعظم کو لاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی تجویز بریفنگ میں پیش کی گئی ۔لاہور میں دو ڈپٹی کمشنر بنائے جانے کی تجویز بھی دی گئی ۔لاہور میں لاہور سٹی اور لاہور صدر کے نام سے اضلاع بنانے کی تجویز دی گئی ۔لاہور سٹی میں ماڈل ٹاون ، سٹی، رائے ونڈ، ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ شامل کرنے کی تجویزدی گئی ۔لاہور صدر میں فیروزوالا، شالیمار اور ہربنس پورہ شامل کرنے کی تجویزدی گئی ۔ تجویز کی وزیراعظم سے باضابطہ منظوری کے بعد آئندہ اقدام اٹھایاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker