اہم خبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان ، دہشتگردوں کیخلاف دوران آپریشن فائرنگ کا تبادلہ ، 7 جوان شہید ، 5 دہشتگرد واصل جہنم

راولپنڈی ،اسلام آباد (آئی پی ایس ) جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پا ک فوج کے 7 جوان بھی جام شہادت نوش کرگئے ، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بدھ کوسکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں آئی بی او آپریشن کیا جس دوران5 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 7 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ادھروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہارکیااور وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔شیخ رشید احمد نے اس عزم کااظہار کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker