پاکستانعلاقائیگلگت بلتستان

گلگت بلتستان پولیس میں کمپلین منیجمنٹ سسٹم اور ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم کو متعارف کرادیا گیا

گلگت ،گلگت بلتستان پولیس میں کمپلین منیجمنٹ سسٹم اور ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم کو متعارف کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کے دوران کمپلین منیجمنٹ سسٹم اور ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم کا آن لائن افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ کمپلین منیجمنٹ سسٹم اور ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم کا بنیادی مقصد پبلک کو شکایات کے اندارج کے بعد زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے۔ کمپلین اندراج کے بعد آن لائن ہوگی جس کو آفیسران بالا مانیٹر کرینگے۔ کیس سے متعلق شکایت کنندہ کو وقتا فوقتا مسیجز کے زریعے اپ ڈیٹ رکھا جائے گا۔ ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کی گئی ایف آئی آر کو دیگرصوبوں کی پولیس جو جی بی پولیس کے ساتھ منسلک ہوگی وہ اسے آئن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ پرنٹ نکال سکتے ہیں اس سے کریمنلز کا ڈیٹا شیئرنگ اور ان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔ آئی جی پی محمد سعید وزیر نے کہا کہ ابتدائی طور پر ضلع گلگت کے پانچ تھانوں میں اس سسٹم کو انسٹال کر کے انہیں منسلک کر دیا گیا ہے۔ جن میں تھانہ سٹی، ایئر پورٹ تھانہ، جٹیال تھانہ، کے آئی یو تھانہ اور دنیور تھانہ شامل ہے۔ عنقریب اگلے مرحلے میں ضلع سکردو کے تین تھانوں میں اس سسٹم کو انسٹال کیا جائے گا۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان نے اے آئی جی تنویر الحسن کی کاوشوں کو سراہا جن کی زیر نگرانی میں کمپلین منیجمنٹ سسٹم اور ایف آئی آر سسٹم کی تنصیب پر کام ہو رہا ہے۔ تقریب میں ڈی آئی جی افضل محمود بٹ، ڈی آئی جی اویس احمد، ڈی آئی جی ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی راجہ مرزہ حسن، اے آئی جی تنویر الحسن، سی ایس اوٹو IGPسلطان فیصل، اے آئی جی جہانگیر حسین، چیئرمین کی پوائنٹس آفتاب عالم، اے آئی جی محمد جمیل، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج زاہد اقبال، آے آئی جی حسن علی، رجسٹرار CPO حسین اللہ بیگ، بجٹ آفیسر مشتاق حسین، اے او فریاد شاہ، ڈیویلپمنٹ آفیسر محمد نواز اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker