اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور،وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلی آفس پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے دورے کے دوران لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب کرلیا۔ عمران خان کو لاہور بارے ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا جائے گا۔ وزیراعظم پنجاب میں اسپشل اکنامک زونز کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اسپشل اکنامک زونز کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات پر وزیر محنت عنصر مجید نیازی وزیراعظم کو بریف کریں گے۔وزیراعظم کو حکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی پر بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزیراعلی حکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ فیڈمک کے معاملات بارے بھی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker