اسلام آباد،ہائر ایجوکیشن نے ہونہار اور ضرورتمند طلبا کو 83 کروڑ کے سکالرشپ دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ ہائرایجوکیشن نے 29 جامعات سے طلبا کا ڈیٹا مانگ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونہار اور ضرورت مند طلبا میں 83 کروڑ کے سکالرشپ تقسیم کرنے کے لئے کام شروع ہوگیا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جامعات اور کالجز سے ڈیٹا مانگ لیا ہے۔رحمت اللعالمین سکالرشپ کے تحت مستحق اور میرٹ پر آنیوالے طلبا کو وظائف دیئے جائیں گے۔جامعات میں بی ایس پروگرام کے ہر ٹاپر کو سکالر شپ ملے گا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبے کی 29 جامعات کو مراسلے لکھ دیا،محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق پہلے سے سکالر شپس لینے والے طلبا مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
Related Articles
یونیورسٹی آف سرگودھاساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ زوالوجی کی میزبانی کرے گی
پیر, 7 اکتوبر, 2024
گورنرپنجاب نے پرنسپل ایچی سن کالج کی چھٹی منظورکرلی،قائم مقام انتظامی کمیٹی مقرر
منگل, 26 مارچ, 2024