اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی غیر ملکی فنڈنگ کی دستاویزات فراہمی سے متعلق کیس پر 11 اکتوبر تک فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی غیر ملکی فنڈنگ کی دستاویزات فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن میں (ن) لیگ کے وکیل جہانگیر جدون پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہماری غیر ملکی فنڈنگ کے کوئی ثبوت درخواست گزار نے فراہم نہیں کیے، سکروٹنی کمیٹی نے بھی درخواست گزار سے ثبوت مانگے، درخواست گزار ہمارا سٹیٹ بینک سے آیا ہوا ریکارڈ دیکھنا چاہتے ہیں۔ممبر نثار درانی نے ریمارکس دیے کہ ہم نے اکبر ایس بابر کو بھی پی ٹی آئی کا ریکارڈ ریکھنے کی اجازت دی۔ وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ ہمارا کیس پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے مختلف ہے۔ فرخ حبیب کے وکیل نے کہا کہ مجھے صرف دو دن دیں، میں دونوں جماعتوں کا ریکارڈ دیکھ لووں گا، وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ ان کے ذہن میں کچھ اور چل رہا، ان کا مقصد ریکارڈ دیکھنا نہیں۔الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر تک فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کیخلاف وزیر مملکت فرخ حبیب نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024