
اسلام آباد ،وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرکل تاجکستان روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم 16اور17ستمبر کو تاجکستان صدر کی دعوت پردورہ کریں گے۔بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم 20ویں شنگھائی تعاون تنظیم کیاجلاس میں شرکت کرینگے اور دیگرشریک رہنماوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کاافتتاح بھی کریں گے۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بزنس فورم کیلئے پاکستانی تاجروں کا گروپ بھی دوشنبے کا دورہ بھی کرے گا، دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزرا کا وفد بھی ہوگا۔