کراچی ،پاکستان کی خوبرو اداکارہ اقراعزیز کی جانب سے اپنی نئی لک کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے ۔اقراعزیز کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے بال مرون ڈائے ہیں اور لباس اور میک اپ نے انہیں مغربی انداز میں ڈھال دیا ہے ۔اقرا عزیز کی تصویریں دیکھ کر کمنٹ باکس میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ اقرا عزیز اپنے آنے والے پروجیکٹ میں بالکل منفرد کردار ادا کرنے والی ہیں جبکہ اقرا عزیز کی جانب سے تا حال ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔اقرا عزیز آج کل سوشل میڈیا پر کافی سرگرم نظر آرہی ہیں۔ اس سے قبل منال خان کی شادی پر ان کے تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب تعریفیں سمیٹی تھیں۔حال ہی میں اپنے بیٹے کبیر حسین کو جنم دینے والی اقرا عزیز نے زرق برق خوبصورت لباس میں شوہر کے ہمراہ نظر آئیں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین کے بیٹے کی پیدائش جولائی میں ہوئی تھی۔اداکارہ یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز وقتا فوقتا اپنے بیٹے کبیر حسین کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔