اہم خبریںپاکستان

صاف اور شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انتخابی اصلاحات لانا چاہتی ہے۔فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 30 سال اقتدار میں رہنے والوں نے شفاف الیکشن کیلئے کیا اقدامات کیے؟ پوری قوم چاہتی ہے صاف اور شفاف انتخابات ہوں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دیکھے بغیر ہی اعتراض کیا جارہا ہے، دھاندلی کی پیداوار جماعتیں شفاف انتخابات نہیں چاہتیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹھپہ مافیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض کررہا ہے، پاپڑ والے اور فالودے والے کے نام پر اکانٹس میں پیسے رکھے گئے، ملازمین کے نام پر اکانٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاونٹس کی تفصیلات دی جائیں، الیکشن کمیشن میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے کیسز چل رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی اکانٹس کی تفصیلات بتانے سے انکار کررہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نااہل نوازشریف نے آمدن کے ذرائع کا دعوی کیا تھا تو وہی بتادیں، ن لیگ نے برطانیہ اور پی پی نے امریکا میں لمیٹڈ کمپنیاں بنارکھی ہیں، ماضی میں پی پی اور ن لیگ والے ایک دوسرے کی حکومت گراتے تھے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ والے پیسوں کے پجاری ہیں۔فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے ذریعے الیکشن کمیشن کی مدد کررہے ہیں، حیدر گیلانی کی ویڈیو پر ہمیں بار بار درخواستیں دینی پڑرہی ہیں، ڈسکہ میں پوری رات جاگ کر آپ نوٹس لے لیتے ہیں ایسے ٹوئٹس آتے ہیں جس سے لگتا ہے اصلاحات کی مخالفت کی جارہی ہے۔وزیرِ مملکت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، مولانا اور مریم نے الیکشن کمیشن کو دھاندلی میں ملوث قرار دیا تھا، دیکھنا ہوگا نوٹسز کا جھکا ایک طرف تو نہیں، سینیٹ انتخاب میں دھاندلی روکنے کیلئے الیکشن کمیشن نے اقدامات نہیں کیے، اپوزیشن نے دھاندلی روکنے کیلئے کوئی تجویز نہیں دی۔فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن اوپن ٹریس بیلٹ پیپر کی بات کر کے بھاگ گئی، الیکشن کمیشن کے ٹیکنیکل اعتراضات وزارت سائنس دور کرے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق پر خاموشی نظر آرہی ہے۔وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی توجہ صاف اور شفاف الیکشن پر دے، بات شفاف الیکشن کی ہوتی ہے اور بحث کسی اور جانب لے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker