گلگت(آئی پی ایس )وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ راکا پوشی پر پھسے کوہ پیماہ واجد اللہ نگری اور دودیگر غیر ملکی کوہ پیماوںکو آرمی ایوی ایشن کے تعاون سے کامیاب اور بحفاظت ریسکیو کیا گیا ،گزشتہ تین دنوں سے کوششیں جاری تھی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن کا کردار قابل تحسین ہے جن کی مسلسل محنت سے ایک مشکل ریسکیوآپریشن کامیابی سے ممکن ہوا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ کوہ پیماہ واجد اللہ نگری اور دیگر غیر ملکی کوہ پیماہ کوریسکیو کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے ایف سی این اے کے تعاون سے اس مشکل ریسکیوآپریشن کو کامیابی سے یقینی بنایا۔صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا بھی راکا پوشی سے کوہ پیماوں کو ریسکیو کرنے کے آپریشن میں آرمی ایوی ایشن کے ساتھ شریک رہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کہ پیمائی کے حوالے سے گلگت بلتستان منفرد مقام رکھتا ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024