بین الاقوامی

جدہ ائیرپورٹ پر پاکستانی مریض کو ویلفیئر اتاشی نے دو ماہ کی دیکھ بھال کے بعد پاکستان روانہ کردیا

جدہ(خالد نواز چیمہ)جدہ ائیرپورٹ پر پاکستانی مریض عبدالقادر کو ویلفیئر اتاشی ثاقب علی خان نے دو ماہ کی دیکھ بھال کے بعد پاکستان روانہ کیا۔ پاکستانی مریض کو نامعلوم شخص نے جدہ کے ہسپتال کے باہر چھوڑ دیا تھا جس کا جدہ میں کوئی رشتہ دار اور دوست نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے قونصل خانہ سے رجوع کیا۔قونصل خانہ نے مریض کا پاسپورٹ ، ٹکٹ اور فائنل ایگزٹ تیار کیا اور قونصل خانہ کی درخواست پر ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کا بل معاف کر دیا۔ مریض تقریبا دو ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہا،جہاں وہ برین ہیمریج کا علاج کروا رہا تھا۔ قونصل جنرل خالد مجید، ویلفیئر اتاشی ثاقب علی خان، اور ماجد میمن نیاز صاحب اور دیگر قونصل خانہ کے عملہ کی بروقت مدد کی ۔پاکستانی مریض کو جدہ ائرپورٹ سے ثاقب علی خان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ پاکستان روانہ کیا جو لاہور ائیرپورٹ پہنچے گا جہاں قونصل خانہ نے او پی ایف سے درخواست کی ہے کہ وہ مریض کو ہوائی اڈے پر ایمبولینس فراہم کرے۔پاکستان مریض نے قونصل خانہ کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور قونصل خانہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker