اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف اپیل مسترد کردی،قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔قائمقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن میں اس وقت کوئی حاضر سروس جج ہے۔ جس پر درخواست گزار علی عظیم آفریدی نے کہا کہ اس وقت کوئی حاضر سروس جج الیکشن کمیشن میں نہیں۔ قائمقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پھر تو بات ہی ختم ہوجاتی ہے۔قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہتے ہیں ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیف الیکشن کمشنر نہیں لگایا جا سکتا، آپ نے کہا ہے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت ہونی چاہیے، کیا آپ نے چیئرمین نیب تعیناتی کیس کا فیصلہ پڑا ہے۔ قائمقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب جوڈیشل افسران نہیں ہوتے، درخواست میں آپ نے آئینی ترمیم کو بھی چیلنج کیا ہے، آئین کے مطابق کسی آئینی ترمیم کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، آپ کی کوشش کو سہراتے ہیں آپ نے آئینی نقطہ اٹھایا، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے عظیم آفریدی کی اپیل بمعہ آئینی درخواست خارج کر دی۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024