پاکستان

ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن ، حوالہ ہنڈی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس)ایف آئی اے کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ناصر محمود ستی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ، ایف آئی اے کی جانب سے مردان میں خصوصی ٹیم نے گرینڈ آپریشن کر کے حوالہ ہنڈی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ایف آئی کی جانب سے مردان میں واقع مارکیٹ ارسلہ خان بازار میں ٹرنک شاپ پر چھاپہ مار کر ظفر خان کو گرفتار جبکہ سات لاکھ روپے برآمد کرلے، ایف آئی اے نے مردان سے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم عرفان اللہ کو گرفتار کر کے تین لاکھ ستر ہزار ایرانی ریال اور دوسری غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، ایف آئی اے ٹیم مردان سے ہی مختیار نبی کو گرفتار کر کے ایک لاکھ چار روپے اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی اے کے آپریشن میں مردان پولیس بھی موجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker