اہم خبریںپاکستان

کنٹونمنٹس الیکشن میں قیادت اور کارکنان کی محنت رنگ لائی، مائزہ حمید

اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کنٹونمنٹس انتخابات میں جیت پر قیادت اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹس انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں کی فتح میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کی فتح ہے، کنٹونمنٹس الیکشن میں قیادت اور کارکنان کی محنت رنگ لائی،کنٹونمنٹس کے نتائج کے بعد پی ٹی آئی سمجھ جائے عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے، عمران نیازی اور اسکی نااہل ٹیم ناکام ہو چکی ہے، ن لیگی کارکنان قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ،ن لیگ کی مرکزی رہنما مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ عوام اب ووٹ کے ذریعے تبدیلی سرکار کا احتساب کر رہی ہے، تمام تر حربوں ،گرفتاریوں اور کیسزکے باوجود ن لیگ کی قیادت، رہنما اور کارکنان ڈٹے ہوئے ہیں عوام میں نواز شریف کے بیانیے ووٹ کو عزت دو کی مقبولیت بڑھ رہی ہے جسکا ثبوت کنٹونمنٹس کے انتخابات کے نتائج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker