
اسلام آباد، تھانہ رمنا اور بھارکہو پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے سرکردہ تین کارندے گرفتار ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان میں شریف اللہ، فیضان اور ارسلان شامل ہیں ،ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 7 موٹرسائیکلز برآمد کر لیے گئے ۔ملزم سے تفتیش جاری مزید انکشافات کی توقعات کی جا رہی ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائی ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ ٹیموں نے کی ۔ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔