اہم خبریںپاکستان

راکاپوشی پر پھنسے کوہ پیما وں کی بحفاظت واپسی کے لیے پاک فوج کا کامیاب آپریشن

گلگت (آئی پی ایس) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں راکا پوشی پر پھنسے کوہ پیماوں کی با حفاظت واپسی کے لئے پاک فوج نے بذریعہ ہیلی کاپٹر خوراک، پانی، دوائی، رسی اور وائرلیس سیٹ پہنچا دئیے ہیں جو کہ ان کو مل بھی گئے ہیں۔ کوہ پیماوں نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے راکاپوشی سر کرکے واپسی پر پھنس جانے والے کوہ پیما واجد علی نگری اور ساتھی غیر ملکی کوہ پیماوں کی بحفاظت و خیریت واپسی کی دعا کی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے ریسکیو کے لئے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھائیگی۔راکاپوشی پر پھنسے کوہ پیما واجد علی نگری و غیر ملکی ساتھیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید دعاگو، ریسکیو آپریشن کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ انشا اللہ 6 ہزار میٹر کی بلندی سے انہیں ریسکیو کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ ہمارے گلگت بلتستان کے مایہ ناز کوہ پیما بھی تیار بیٹھے ہیں جو کہ موقع محل کے مطابق کام شروع کریں گے۔ آپ تمام سے دعاوں کی درخواست ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ راکا پوشی چوٹی کو سر کر کے واپسی پر پھنس جانے والے پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ اور 2 غیر ملکی کوہ پیماوں کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج نے بذریعہ ہیلی کاپٹر خوراک، پانی، دوائی، رسی اور وائرلیس سیٹ پہنچا دیے جو کہ ان کو مل بھی گئے جس کے بعدکوہ پیماوں نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔پاک فوج کو سلام !

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker