اہم خبریںپاکستانتعلیم

حکومت کا 16 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان

اسلام آباد،وفاقی حکومت نے رواں ماہ کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بند کئے گئے تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے خصوصی اجلاس کے بعد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 24 میں سے 18 اضلاع میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 اضلاع میں بندشیں قائم رہیں گی، کاروبا ر کی مکمل بندش کی طرف نہیں جارہے ،وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ پنجاب کے 5 اور خیبر پختونخوا کے ایک ضلع میں بندشیں برقرار رہیں گی، 16ستمبرسے50فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے ، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، کورونا صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker