
اسلام آباد،قومی احتساب بیورو(نیب)کے پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی سمیت 17 پراسیکیوٹرز اور اہلکاران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبیلیٹی سید اصغر حیدر، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عمران اللہ خان، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خالدنواز، سپیشل پراسیکیٹر ناصر محمود مغل، سپیشل پراسیکیوٹر محمد رفاقت علی اور دیگر اہلکاروں میں محمد افضل قریشی، اصغر خان، خالد فاروق ،عبدالرئوف، منصف داد، حافظ نوید، ایاز علی ، آصف اعظم، عاشق حسین، عدنان محمود اور عبدالصمد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔