اہم خبریںپاکستانتجارت

ریٹائرڈ فوجی مہینے کے 14دن گزرنے کے باوجود بھی پنشن سے محروم

پھنڈر،ریٹائرڈ فوجی مہینے کے 14 دن گزرنے کے باوجود بھی پنشن سے محروم ہیں،آدھا مہینہ گزر گیا، ذمہ دار افراد ٹس سے مس نہیں، ریٹائرڈ فوجیوں کی ایک بار پھر سے احتجاج کی دھمکی۔
پنشنرز کا کہنا ہے کہ پچھلے مہینے کے سولہ تاریخ کو ہمارا پنشن ریلز ہوتا ہے مگر اس ماہ کے 14 دن گزر گئے۔ تنخواہیں فراہم نہ کرنا محکمہ ڈاکخانہ کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ حکومت چھان بین کرے کہ ہمارا پنشن کہاں اور کس نے روکا ہے۔ تحصیل پھنڈر میں ہزاروں پنشنیرز پنشن سے محروم ہیں۔ ذمہ دار ادارے نوٹس لیں بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker