اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مدلل خطاب کیا اور قومی و عالمی مسائل کا موثر احاطہ کیا۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی ملکی اکائی کی علامت ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر اپنے خطاب میں انہوں نے تمام امور کا احاطہ کیا جن میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی کامیابیوں، کووڈ-19 کی وجہ سے درپیش مسائل، خارجہ اور داخلہ پالیسیز اور ذرائع ابلاغ شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے اس لیے وہ محض مخالفت برائے مخالفت کے اصول پر عمل پیرا ہے ،اپوزیشن کو صدر کا خطاب سننا چاہیے تھا اور پھر اس پر تعمیری تنقید کرتی۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 3 سال کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں اور آج چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوگیا ہے ،آنے والے دو سالوں میں ہم عوامی خدمت کے کامیاب منصوبوں پر کام کریں گے۔