اہم خبریںعلاقائی

شہر اقتدارصاف ستھرا رکھنے کیلئے سی ڈی اے شعبہ سینی ٹیشن کی خصوصی کاوشیں جاری

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت میں صفائی کے اعلی معیار کو قائم رکھنے کیلئے سی ڈی اے کے شعبہ سینی ٹیشن کی خصوصی کاوشیں تیزی سے جاری ہیں،سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں شعبہ سینی ٹیشن اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے شہر بھر سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات سے چھ سو ٹن سے زائد کچرا اٹھا رہا ہے، جسکو مختص شدہ ڈمپنگ سائٹ پر تلف کیا جاتا ہے،
اسمیں کچن ویسٹ، ویٹ ویسٹ، گرین ویسٹ اور دیگر کچرا شامل ہوتا ہے ۔اس ضمن میں شعبہ سینی ٹیشن کا متعلقہ عملہ بلا تعطل دو شفٹوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے ،مزید برآں تجارتی مراکز کی صفائی کیلئے سینی ٹیشن کا عملہ صبح سے لیکے رات گئے تک فیلڈ میں موجود ہوتا ہے ،سینی ٹیشن سروسز میں گاربیج ٹرالی اور اسکپ کا بڑا اہم کردار ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے حالیہ پانچ سو گاربیج ٹرالیاں اور نئے سو اسکپ تیار کروا کر مختلف سیکٹروں میں رکھے گئے ہیں تاکہ اکھٹے کئے گئے کچرے کو محفوظ طریقے سے اسٹور کیا جا سکے، اس سے کچرے کے کھلے ڈھیروں میں نمایاں کمی آئی ہے ،علاوہ ازیں شعبہ سینی ٹیشن نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پندرہ ڈمپرز، چودہ اسکپ لفٹر، دو ایکسویٹر، پانچ مکینکل سویپر اور ایک جدید ٹرک مانٹڈ میکینکل سوئیپنگ مشین، بارہ ٹریکٹر بکیٹس، دو ٹریکٹر بلیڈ، دو ٹریکٹر گرومر بھی متعارف کروائی ہے، جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے استعمال سے بڑی شاہراوں کی صفائی کا معیار اور استعداد کار بھی بہتر ہوا ہے اور دوسری طرف اسٹاف کو ان شاہراوں پر کام کرتے ہوئے حادثات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس میں بھی نمایاں کمی آئی ہے ،شعبہ سینی ٹیشن نے صفائی ستھرائی کا عمل شہری علاقوں سے بڑھا کر اسلام آباد کے نواحی اور مضافاتی علاقوں تک پھیلا دیا ہے جس میں لہتڑار روڈ، کھنہ پل، ترامٹری، علی پور فراش کے علاقے شامل ہیں، اور آنے والے دنوں میں ان علاقوں میں سروسز کو مزید بہتر کیا جائے گاشہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے شعبہ سینی ٹیشن کا کمپلینٹ سینٹر چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے اور کسی بھی شکایت کے موصول ہونے کے آدھے گھنٹے کے وقت میں اس کو حل کیا جاتا ہے۔مزید براں 500 نئی گاربیج ٹرالیاں اور 150 نئے اسکپ کا ٹینڈر زیر دفتری کارروائی ہے اور بہت جلد ان کو سسٹم میں شامل کرتے ہوئے اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں رکھا جائے گا، جس سیان علاقوں میں اوپن ڈمپنگ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker