اہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو اگست میں 6 کروڑ 36 لاکھ سے زائد ریونیو موصول

اسلام آباد،وفاقی تحقیقاتی ادارے (سی ڈی اے )کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو اگست 2021 میں 6کروڑ 36 لاکھ 88 ہزار 884 روپے ریونیو موصول ہوا
سی ڈی اے انتظامیہ نے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو اسلام آباد میں بلڈنگ بائی لاز 2020 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے رواں برس اگست 2021 میں اٹھارہ رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور انکی جانچ پڑتال کے بعد تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کئے جس کی مد میں 12 لاکھ 77 ہزار 620 روپے وصول کئے گئے، اسی طرح تیس رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں 9 لاکھ 5 ہزار 651 روپے، جبکہ کمرشل عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری کی مد میں 40 لاکھ 491 ہزار 343 روپے موصول کئے گئے، اسی طرح 41 کمرشل عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کی مد میں 17 کروڑ تین لاکھ 70 ہزار 60 روپے موصول ہوئے، جبکہ شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے 106 رہائشی عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کی مد میں 27 لاکھ 84 ہزار 210 روپے، جبکہ ایک رہائشی عمارت کو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر این سی یو کے تحت 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔واضح رہے سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو رواں برس ماہ اگست 2021 میں 6 کروڑ 36 لاکھ 88 ہزار 884 روپے ریونیو کی مد میں موصول ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker