اہم خبریںپاکستان

شہریوں سے بد تمیزی، بد سلوکی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ رکھنے والے افسران واہلکاروں کو تھانوں میں پوسٹ نہ کیا جائے،آئی جی پنجاب

لاہور(آئی پی ایس)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت تھانوں کے امور میں بہتری اور بچوں سے متعلقہ جرائم کی روک تھام بارے پہلا محکمانہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں تھانوں کی ورکنگ، عوام کو درپیش مسائل اور سروس ڈلیوری میں بہتری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تھانہ پولیسنگ کی بنیادی اکائی ہے جسے حقیقی معنوں میں عوام کیلئے ریلیف سنٹر بناناوقت کی اہم ضرورت ہے،شہریوں سے بد تمیزی، بد سلوکی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ رکھنے والے افسران واہلکاروں کو تھانوں میں پوسٹ نہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایس پی ڈولفن یقینی بنائیں کہ ڈولفن اور پیروصرف فرسٹ رسپانڈر کا کام کریں انہیں ناکہ بندی کی اجازت نہ دی جائے،سب انسپکٹر سے کم رینک کا افسرناکہ نہیں لگائے گا جبکہ متعلقہ سرکل افسر ناکہ بندی کی ضروریات کو پورا اور سٹاف کو بریف کرے گا،فرنٹ ڈیسک، حوالات اور ایس ایچ اوز روم میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ میں ایس او پیز کی کسی بھی خلاف ورزی پر ایکشن ضرور لیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ 1787پر موصول ایمر جنسی کالز پر متعلقہ سرکل افسر کو فوری ٹرانسفر کردیا جائے جو بلا تاخیر کاروائی کو یقینی بنا کر ریلیف فراہم کرے،بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سی پی اوز، ڈی پی اوز سپیشل آگاہی ٹیمیں تعلیمی اداروں میں بھیجیں، یہ ٹیمیں سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیز اورمدارس میں جا کر طلبا کو گڈ ٹچ اوربیڈ ٹچ بارے آگاہی لیکچر دیں، کسی مشکل صورتحال میں فوری پولیس مدد کے حصول کیلئے رابطہ نمبر اور طریقہ کار بارے بھی بریفنگ دی جائے،صوبہ بھر میں ہر پچاس کلومیٹر بعد پولیس خدمت مرکز کی تعمیر بارے ڈی آئی جی آئی ٹی فریبلٹی رپورٹ تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں تعینات سٹاف کوسٹریس مینجمنٹ اور پبلک ڈیلنگ کے حوالے سے موثر بریفنگ دی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان،ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر،آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید، اے آئی جی آپریشنز ذیشان رضا موجود تھے جبکہ سی پی او راولپنڈی احسن یونس اور ڈی پی او میانوالی وڈیو لنک کے زریعے شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker