اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی ،گن پوائنٹ پرڈکیتی کرنے والے گروہ کے 3کارندے گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس) ایس پی صدر زون کی ہدایت پر تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بڑی کارروائی ،گن پوائنٹ پر وارداتوںمیں ملوث منظم ڈکیت گروہ کے تین کارندے گرفتار ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ آبپارہ کے علاقے میں واردات کے دوران قتل اورتھانہ کھنہ،انڈسٹریل ایریا،سبزی منڈی اور کراچی کمپنی کی معتدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان میں نعیم شہزاد،بلال لودہی،حسن عباس شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں چھینے ہوئے موبائلز فون و نقدی برآمد ہوئے ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکلز اور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سیکٹرز و گلیوں سے شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین لیتے ،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جڑواں شہروں میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں چالان یافتہ ہیں ،ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔کارروائی ڈی ایس پی ملک بشیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی میاں عمران معہ ٹیم نے کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker