اہم خبریںپاکستان

پی ایم ڈی اے کا فریم ورک سیاسی جماعتوں کی سیاست کا شکار ہو سکتا ہے، کنول شوزب

اسلام آباد(آئی پی ایس )اطلاعات نشریات کی ذیلی قائمہ کی ممبر کنول شوزب نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے کا فریم ورک سیاسی جماعتوں کی سیاست کا شکار ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اطلاعات نشریات کی ذیلی قائمہ کی ممبر کنول شوزب نے چیئرمین، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو خط لکھا ہے۔اطلاعات نشریات کی ذیلی قائمہ کی ممبر کنول شوزب نے خط کے عنوان میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کی چیئرپرسن نے پی ایم ڈی اے کے بارے میں جانبدار رویہ اختیار کیا ہے۔انہوںنے لکھا کہ 27 ویں اجلاس میں لئے گئے فیصلے کے مطابق محترمہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تین رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ پی ایم ڈی اے کے فریم ورک کے بارے میں تفصیلات اور بحث کا جائزہ لیا جا سکے لیکن مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے کے موضوع پر اپنی جانبداری کا واضح اظہار کیا ہے۔کنول شوزب نے لکھا ہے کہ ان کا یہ عمل ان کی زیر قیادت ذیلی کمیٹی کے آئندہ اجلاسوں میں ہونے والے مشاورتی عمل میں غیر جانبدار حیثیت پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، اگر ذیلی کمیٹی کے اجلاس ان کی سربراہی میں منعقد ہوتے ہیں تو پی ایم ڈی اے کے مجوزہ فری ورک پر کوئی بھی پروگریسو گفتگو نہیں ہو سکتی، جو خوشگوار اور غیر جانبدارانہ انداز میں اختتام پذیر ہو اور پی ایم ڈی اے کا فریم ورک سیاسی جماعتوں کی سیاست کا شکار ہو سکتا ہے اور سیاسی فٹ بال بن سکتا ہے ۔انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ مریم اورنگزیب کو ایک ایسے رکن کے ساتھ تبدیل کیا جائے جو غیر جانبداری اور مثبیت کی حقیقی اسناد رکھتا ہو اور حکومت، اپوزیشن اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعمیری تعلق پر یقین رکھتا ہو تاکہ پی ایم ڈی اے کے فریم ورک کو ایک مضبوط شکل دی جا سکے اور اسے پارلیمان میں مزید ضروری قانون سازی کے لئے پیش کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker