
گلگت(آئی پی ایس )گلگت بلتستان راکاپوشی چوٹی نگر میں پھنسے 3 کوہ پیماوں کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ۔راکاپوشی چوٹی پر ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے چار ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں ۔پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری اور دیگر دو غیر ملکی ساتھی راکاپوشی سر کرنے کے بعد چوٹی پر پھنس گئے تھے۔گزشتہ رات کوہ پیماوں نے پاک فوج اور انتظامیہ سے ریسکیو آپریشن کی گزارش کی تھی۔مشہور پاکستانی کوہ پیما عبدل جوشی اور ٹیم کو پھنسے کوہ پیماوں کو ریسکیو کرنے کیلئے بیس کمپ پہنچایا جائے گا۔گلگت بلتستان راکاپوشی نگر 6900 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔